شوبز میں کچھ لوگ ہیں جو اداکار نہیں، کمائی کرنے آئے ہیں: سیمی راحیل

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ شوبز میں اب کچھ لوگ ایسے ہیں جواداکار نہیں بلکہ کمائی کرنے آئے ہیں۔

اداکارہ سیمی راحیل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب انسٹا گرام دیکھ کر ڈراموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے، جس کو میک اپ اچھا کرنا آتا ہو اور اردو بہتر ہو اسے لے لیا جاتا ہے تاہم اب بھی کچھ ڈائریکٹرصلاحیت دیکھ کر اداکاروں کو کاسٹ کرتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک اورانسٹاگرام دیکھ کر کسی کو یہ نہیں لگے گا کہ پاکستان کا معاشرہ تنگ نظر ہے، انڈسٹری میں کچھ ایسے اداکار ہیں جو کہ حقیقت میں اداکار نہیں بلکہ کمائی کرنے والے لوگ ہیں، انہیں دیکھنے کے بعد لوگ انہیں بھول جاتے ہیں ان کے کام کو یاد نہیں رکھتے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں