عائزہ خان کے جمہوریہ چک میں سیر سپاٹے ، تصاویر وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے جمہوریہ چک میں سیر سپاٹوں کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ عائزہ خان ان دنوں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں چھٹیاں مناتی نظر آرہی ہیں جو صرف یورپ کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند نئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ فلورل فراک میں ملبوس خوبصورت پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں عائزہ نے سیاہ فراک زیب تن کر رکھی ہے جس پر گلابی اور جامنی پھول بنے ہوئے ہیں جبکہ اپنے لک کو مزید دلکش بنانے کے لیے سیاہ بوٹس اور گلوز بھی پہن رکھے ہیں، علاوہ ازیں عائزہ نے براؤن مفلر کے ساتھ سیاہ بیگ بھی پکڑ رکھا ہے جو ان کے لک کو مکمل کرتا معلوم ہو رہا ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں