بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دیا

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی اداکارہ راجشری دیش پانڈے نے اپنا فلم فیئر ایوارڈ مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دیا۔

راجشری دیش پانڈے کو ویب سیریز ’ٹرائل بائے فائر‘ میں جاندار پرفارمنس پر بہترین اداکاری کا او ٹی ٹی ایوارڈ دیا گیا، ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اس ایوارڈ کو ان تمام بے گناہ لوگوں کے نام کرتی ہیں جو غزہ اور فلسطین میں جنگ کا شکار ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ دنیا میں ہمدردی کرنے والے لوگ آگے بڑھیں گے اور سب کو پیار، مہربانی اور رحم دلی ملے گی جس کی سب کو ضرورت ہے، اپنے ایوارڈ کو ان بھارتی کسانوں کے نام کرتا ہوں جو بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں