زارا نور عباس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کے ہاں بہت جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ میں ڈونٹ لیے کافی خوش نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے عقب میں ان کے شوہر اور اداکار اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "راؤنڈ 2، انشااللہ"، اس کے ساتھ ہی انہوں نے بچے اور فیملی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں۔

اس پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکارہ اور ماڈل میرب نے لکھا کہ "میں خالہ بننے کا انتظار نہیں کرسکتی، انشااللہ"، اس کے علاوہ صبور علی، منال خان، ایمن خان، سارہ خان، صدف کنول، ماورہ حسین، اریشہ رضی خان اور دیگر اداکاروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو مبارک باد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں