آج کل بیٹوں کے اچھے نصیب کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے: صبا فیصل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے والدین کو بیٹیوں کے علاوہ بیٹوں کے اچھےنصیب کیلئے بھی دعائیں کرنے پر زور دیا ہے۔

صبا فیصل نے نجی ٹی وی کے شو میں بیٹوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم بیٹیوں کے نصیب کیلئے دعائیں کیا کرتے تھے لیکن ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بیٹوں کے نصیب بھی اچھے کرے۔

اداکارہ نے اس کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹے پورا ایک خاندان لے کر چلتے ہیں، جب بیٹوں کی شادیاں ہوتی ہیں توآنے والی بھی اپنے شوہر کے ساتھ پورا ایک خاندان لے کر چلتی ہے کیونکہ آنے والی بیٹے کے نصیب سے آتی ہے۔

نوجوان لڑکیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج لڑکیاں توقع کرتی ہیں کہ وہ کسی لڑکے سے شادی کریں گی اور اس کے گھر کی مالک ہوں گی، سب کچھ ان کا ہو گا یہ بہت غلط ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ یہ کیوں نہیں سمجھتی کہ نوجوان لڑکے اپنی جدوجہد کے مرحلے میں ہوتے ہیں، لہٰذا اگر وہ مالی استحکام چاہتی ہیں تو انہیں 45 سال کے شخص سے شادی کرنی چاہیے جو ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں