اداکارہ نوشین مسعود کینسر سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ٹی وی کے ڈراموں سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی اداکارہ، رائٹر اور پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں۔

نوشین مسعود پاکستانی ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اور میزبان تھیں، انہوں نے کئی سالوں تک کینسر سے جنگ لڑی، اداکارہ نے متعدد مشہور پاکستانی ڈراموں میں کام کیا جن میں جال، کالونی 52، گھر تو آخر اپنا ہے اور ڈولی کی آئے گی بارات شامل ہیں۔

کراچی کے سینٹ جوزف سکول اینڈ کالج سے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے والی نوشین مسعود کی وجہ شہرت اداکاری سے قبل ہدایت کاری تھی، اداکارہ نے مشہور پاکستانی گلوکاروں کی متعدد میوزک ویڈیوز کی ہدایت کاری کی جن میں شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد اور میوزک بینڈ جنون شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں نوشین مسعود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں