سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں چل بسیں

ممبئی: (ویب ڈیسک) 400 کے قریب کناڈا سمیت 600 سے زائد فلموں میں کام کرنے والی سینئر بھارتی اداکارہ لیلاوتی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ لیلاوتی گزشتہ کئی برس سے اپنے اداکار بیٹے ونود راج کے ساتھ رہ رہی تھیں، وہ ضعیف العمری کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار تھیں جس کے باعث ان کا بنگلور کے ایک نجی ہسپتال میں علاج چل رہا تھا۔

اداکارہ لیلاوتی نے ’چنچلا کماری‘ اور ’ناگاکنیکا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، سبھایا نائیڈو کی ڈرامہ کمپنی میں بھی شمولیت اختیار کی اور 1958ء میں ’بختا پراہلادا‘ میں مختصر کردار ادا کیا۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں 2 مرتبہ نیشنل ایوارڈ اور 6 بار سٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں