جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

جنت مرزا کا شمار ان ٹک ٹاکرز شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانی شروع کیں تو شہرت کو بلندیوں کو چھو گئیں۔

جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انکی ٹک ٹاک پروفائل کا سکرین شاٹ دیکھا جاسکتا ہے جس میں ان کے فالوورز 25 ملین ہوچکے ہیں۔

25 ملین فالوورز ہوجانے پر جنت مرزا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا؟ میرے 25 ملین فالوورز ہو گئے، یہ میرے لیے ایک سنگِ میل ہے، میرے تمام فالوورز سے میں بہت محبت کرتی ہوں، بہت بہت شکریہ!

واضح رہے کہ جنت مرزا 25 ملین فالوورز کے ساتھ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی ٹک ٹاک سٹار بن چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں