اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی: حرا عمر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا عمر نے کہا ہے کہ کسی اچھے اور ایماندار شخص سے شادی کروں گی۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا عمر نے نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں حر ا عمر کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اس لیے والدین کو منع کردیتی ہوں، جب بھی شادی کی کسی اچھے اور ایماندار شخص سے کروں گی، ہمسفر اچھی نیچر کا ہونا چاہیے اور اس کے مالی حالات تھوڑے اچھے ہونے چاہئیں۔

ایک پرپوزل کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ترکی کے ٹرپ کے دوران ایک مداح سے 20 سیکنڈ کے لیے ملی اس نے تھوڑی سی بات کی جب پاکستان آئی تو اس سے پہلے ہی انسٹاگرام پر شادی کا پروپوزل آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رشتے سے متعلق گھر والوں کو بتا دیا تھا، بعد میں اس کی اور گھر والوں کی والدہ سے بات ہوئی لیکن شادی کا ارادہ نہیں ہے تو بات آگے نہیں بڑھ سکی۔

کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے حرا نے بتایا کہ میں سکرپٹ کو بہت غور سے پڑھتی ہوں اور اسے فوراً ہی ادا کردیتی ہوں، کوشش ہوتی ہے سین اچھے سے کروں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں