لاہور ہائیکورٹ: عبدالحفیظ شیخ کے پاکستان میں اثاثوں کا ریکارڈ طلب

پاکستان
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف کیس میں عبدالحفیظ شیخ کے پاکستان میں اثاثوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
چیف جسٹس قاسم خان نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ جمہوری ملکوں میں لوگ ہارنے کے بعد مستعفی ہوجاتے ہیں، لگتا ہے کام ختم ہونے پر عبدالحفیظ شیخ بیگ اٹھاکر روانہ ہوجائیں گے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہارنے کے بعد حفیظ شیخ کو عوامی عہدے پر رہنا چاہیے، عبدالحفیظ شیخ نے ہارنے کے بعد عوامی عہدہ نہیں چھوڑا، کیا یہ جمہوریت ہے۔ حکومت کوعبدالحفیظ شیخ کے علاوہ 22کروڑ عوام میں کوئی نہیں ملا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بڑی بڑی باتیں کرنے سے ملک جمہوری نہیں ہوجاتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments