عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانا حالات کا تقاضا تھا: شفقت محمود

پاکستان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ ان کی پرفارمنس نہیں بلکہ حالات کا تقاضا تھا۔
شفقت محمود کا دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عبدالحفیظ شیخ چھ ماہ سے زیادہ وزیر خزانہ نہیں رہے سکتے تھے، ہم نے تو انہیں سینیٹ سے منتخب کرانے کے لیے ٹکٹ دیا لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔
نئے وزیر خزانہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ حماد اظہر ہو سکتا ہے مستقل طور پر اس عہدے پر رہیں، اس حوالے سے جو ابہام ہے وہ جلد دور ہو جائے گا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں زیادہ تبدیلیاں نہیں ہوئی، وفاق میں زیادہ تر تبدیلیاں ہوئی ہیں، میں ڈھائی سال سے وزیر تعلیم ہوں، وزیروں کے قلمدان تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ پٹرولیم اور توانائی بڑی ٹیکنکل وزارتیں ہیں۔ ندیم بابر کو کسی رپورٹ کی وجہ سے نہیں ہٹایا گیا، وزیراعظم چاہتے ہیں جب تک انکوائری ہو رہی ہے، ندیم بابر کو ہٹا دیا جائے، ہو سکتا ہے انکوائری رپورٹ کے بعد وہ واپس آ جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments