مداح عائزہ خان کی بچپن کی تصویرکے گرویدہ ہوگئے

تفریح
لاہور:(روزنامہ دنیا )اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پروالدین کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کردی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیاہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ وہ پہچانیں کہ تصویر میں کون ہے ۔ عائزہ کی تصویر پر مداحوں کی بڑی تعداد سمیت ساتھی فنکار بھی کمنٹس کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔اداکارہ عائزہ خان ایک سٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بخوبی نبھارہی ہیں۔
عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی اور 2015 میں وہ ایک بیٹی کے والدین بنے جبکہ 2107میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔