جیل حکام کا شیخ رشید کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل حکام نے ریٹرننگ افسر (آر او) کے سامنے پیش ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

یاد رہے کہ شیخ رشید کو این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے لیے آر او نے طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید پر وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے: راشد شفیق

جیل ذرائع کے مطابق آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنے کی ہدایت تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی، آر او این اے 62 نوشین اسرار نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔

دوسری جانب شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشد کی موجودگی میں آر او نے سابق وزیر کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔

13 فروری تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کئے جاسکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات نہیں آئے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں