عمران خان کا شیخ رشید سے ٹیلی فونک رابطہ ، خیریت دریافت کی

لاہور : (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ٹیلیفونک رابطے میں ان کی  خیریت دریافت کی اور ان کے حوصلے اور جرات مندی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید احمد نے ظلم کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا

شیخ رشید کل دوپہر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک لاہور بھی آئیں گے۔

یاد رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو پر الزامات کے کیس میں 15 روز بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں