چیئرمین نیب کی تقرری، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی اندرونی کہانی

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان مشاورت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی لاہور میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں چیئرمین نیب کے لئے 3 ناموں پر غور کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا نام اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے تجویز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے دو سابق ججز کے نام تجویز کئے، وزیر اعظم نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام تجویز کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان راجہ ریاض کے تجویز کردہ نام پر اتفاق ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بطور چیئرمین نیب نامزد کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں