چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابر کر دی گئیں۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی ملازمت کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گے۔
وزارت قانون کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری دی ہے۔