یوریشیا ریلی دالبندین کے راستے پاکستان میں داخل ہو گئی

چاغی: (دنیا نیوز) ایران کے ذریعے یوریشیا ریلی دالبندین کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئی۔

35 افراد پر مشتمل یوریشیا ریلی یکم مئی کو پیرس سے روانہ ہوئی تھی، یوریشیا ریلی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر مشتمل ہے، یوریشیا ریلی میں خواتین بائیکرز بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں داخل ہونے والی یوریشیا ریلی کے شرکا براستہ کوئٹہ، ملتان اور شمالی علاقوں کے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔

یوریشیا ریلی 13 جون کو براستہ واہگہ بارڈر انڈیا میں داخل ہو گی، یوریشیا ریلی 16 ممالک سے ہو کر 4 جولائی کو کوالالمپور میں اختتام پذیر ہو گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں