بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی سیلاب متاثرین کی امداد

ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے 25 لاکھ انڈین روپے کی مالی امداد دی ہے، شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہماچل پردیش کے مختلف علاقے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جبکہ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگز کا بھی سامنا ہے۔

ہماچل پردیش کے چیف منسٹر ٹھاکر سکھویندر سنگھ سوکھو نے اداکار کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ان کی امداد سے متاثرین کی حالت بہتر ہوگی۔

شوبز مصروفیات کے حوالے سے عامر خان نے جیو اسٹوڈیوز کے ساتھ فلم ’لاپتا لیڈیز‘ پروڈیوس کی ہے جس کا پریمیئر 8 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں