روجھان: عمرانی گینگ کے ڈاکو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار

روجھان: (دنیا نیوز) عمرانی گینگ کے ڈاکو پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کو تیار ہو گئے، عمرانی گینگ کے سربراہ ڈاکو گورا نے ہتھیار ڈالنے اور پولیس کو گرفتاری دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

وائرل ویڈیو میں گورا عمران نے کہا کہ میں اور میرے ساتھی ڈاکو قانون کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، اپنے بچوں کو اسلحہ لے کر قلم دینا چاہتا ہوں۔

ڈی پی او دوست محمد نے بتایا کہ کچہ میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران اب تک 25 ڈاکوؤں نے پولیس کو گرفتاری دی ہے۔

دوست محمد نے مزید بتایا کہ گورا عمرانی ڈاکو پولیس کو 31 مقدمات میں مطلوب ہے، اس کے سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر ہے، گورا عمرانی کے دو ڈاکوؤں نے دو روز قبل پولیس کو گرفتاری دی ہے۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ گورا عمرانی پولیس کو گرفتاری دیتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں