فوجی عدالتوں کو بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: محمد عبداللہ حمید گل

جھنگ: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو بحال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گل نے جھنگ میں افواج پاکستان زندہ باد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں کا سپریم کورٹ میں 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہونا اہم پیش رفت ہے۔

محمد عبداللہ نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملوں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لاکر سخت سزائیں دینا پاکستان کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے اہم ہے، ملٹری کورٹس کے قیام سے دہشت گردوں کیخلاف حساس کیسوں کے فیصلے بروقت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حساس کیسوں کے فیصلے سویلین عدالتوں میں ممکن نہیں ہوپاتے، سپریم کورٹ کو چاہئے ملکی مفاد کے پیش نظر فیصلہ کرے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں