پنجاب بجٹ: ملازمین کی تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

دنیا نیوز کو موصول ہونے والی بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، محکمہ خزانہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کی امید ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کی طرز پر بجٹ میں اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

بڑی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں ردو بدل ہو گا جبکہ 5 مرلے تک کے گھر کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ جاری رہے گا، ترقیاتی بجٹ کا حجم 842 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں