یوم عاشور: بہترین سکیورٹی انتظامات پر میئر کراچی نے اداروں کی کارکردگی کو سراہا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں یوم عاشور پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر میئر کراچی نے اداروں کی کارکردگی کو سراہا جبکہ ایڈیشنل آئی جی نے بھی پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ محرم الحرام اچھا گزارا اور انتظامات اچھے کیے گئے، کراچی میں تمام اداروں نے بہت اچھا کام کیا، شہر میں پانی کے مسائل ہیں، ویسے جو ڈھکن ہیں ان کو سنبھال لیا، میمن گوٹھ میں پانچواں واقعہ ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں، فیصلہ آپ کی مرضی کا ہو تو وہ اچھا ہے، ہم پاکستانی ہیں، ہمارے لیے ہر ادارہ قابل احترام ہے، سیف سٹی کا پہلا فیز 12 ماہ میں مکمل ہو جائے گا، پانی کی کمرشل خرید و فروخت پر لائسنس لینا ہوگا۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی نے محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی کے انتظامات پر پولیس کو شاباش دی، کراچی میں نشتر پارک سمیت متعدد مقامات پر مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا تھا، محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں ڈیوٹی سرانجام دینے پر ٹریفک پولیس کو بھی سراہا۔

کراچی پولیس چیف نے جلوس کے منتظمین اور دیگر اداروں کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کیلئے امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں