صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کی ہمیشہ حفاظت کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزد ہونے والے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے سرگرم رہوں گا اور ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ سعودی ولی عہد مجھے پسند کرتے ہیں، سعودی عرب اب ہمارے نہیں چین کے ساتھ ہے، امریکا میں تیل، گیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی جماعت ری پبلکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر آئندہ الیکشن میں صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے، ان کو مخالف پارٹی ڈیموکریٹ کے امیدوار پر سبقط حاصل ہے اور وہ عہدہ صدارت کے مضبوط امیدوار تصور کیے جاتے ہیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کر رکھا ہے، وینس ماضی میں ٹرمپ کو احمق اور قابل مذمت کہہ چکے، انہوں نے ٹرمپ کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا، سینیٹر وینس کی اہلیہ اوشا کا آبائی تعلق بھارت سے ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں