پی ٹی آئی کو بین کرنے کیلئے ان کو ججز کی تعداد زیادہ چاہئے: اظہر صدیق کا الزام

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اظہر صدیق نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو بین کرنے کیلئے ان کو ججز کی تعداد زیادہ چاہئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چودھری نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، پاکستان معاشی طور پر درست سمت میں جا رہا ہے، ہمیں ایسا پاکستان ملا جسے معاشی طور پر زخمی کیا گیا۔

دانیال چودھری نے کہا کہ ہم اس سوچ کو بین کرنے کی بات کر رہے ہیں جو ملک کو جلاتی ہے، شہداء کے مجسموں کو جلایا گیا، ہم پاکستان کو توڑنے والی سوچ کیخلاف ہیں، تحریک انصاف والے سرفہرست ہیں۔

رہنما تحریک انصاف اظہر صدیق نے کہا کہ ہمارے کان پک گئے، حکومت کی طرف سے ایک ہی ٹیپ چلتی ہے، سائفر کیس تو تباہ ہوگیا، دس ججز ایک طرف، 7 ایک طرف کھڑے ہیں، اس لئے ان کو چار ایڈہاک ججز چاہئیں، تمام بار کونسلز نے ایڈہاک ججز کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

اظہرصدیق نے مزید کہا کہ لاہورہائی کورٹ میں 26 ججز کم ہیں ان کو کبھی خیال نہیں آیا، ان کا پلان تھا مخصوص نشستیں ڈاکے کا مال ہے لے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں