انگلینڈ میں انتہا پسندوں نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی

انگلینڈ (دنیا نیوز) ساؤتھ پورٹ میں چاقو زنی سے بچوں کی موت کے بعد انتہا پسندوں نے طیش میں آکر پولیس اسٹیشن کو جلانے کے ساتھ ساتھ پولیس پر پتھراؤ برسا دیئے۔

سندرلینڈ میں فسادیوں نے مرکزی پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی اور اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والے آلات سے بھی حملے کیے گئے, انتہاپسندوں کی جانب سے علاقے میں ایک گاڑی کو آگ لگا دی گئی جبکہ ساؤتھ پورٹ میں ایک پاکستانی کو بھی چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔

عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ چاقو مارنے کی واردات کراسبی ٹرین اسٹیشن کے قریب پیش آئی، چاقو سے حملہ کرنے والا سفید فام تھا، پولیس اور ایمبولینس 25 منٹ بعد مدد کو پہنچے،دوسری جانب لیورپول میں مسجد کے باہر دو حریف گروہوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

مظاہرین امیگرینٹس کیخلاف نعرے لگا رہے تھے جبکہ مسجد کے باہر کھڑے افراد کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں نازی ازم برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ ناقابل قبول صورتحال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، برطانوی وزیرداخلہ نے خبردار کیا ہے کہ فسادیوں کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں