لاہور سمیت ملک بھر کی غلہ منڈیوں میں تین روزہ ہڑتال ختم

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت ملک بھر کی غلہ منڈیوں میں تین روزہ ہڑتال ختم ہو گئی جس کے بعد آج غلہ منڈیاں معمول کے مطابق کھلنے لگی ہیں۔

واضح رہے کہ ہول سیل گروسرز کی جانب سے دالوں اور چاول پر ٹیکس کیخلاف 3 دن کی ہڑتال کی گئی تھی، پہلے مرحلے میں منڈیاں تین دن بند رکھنے کا لائحہ عمل تھا، لاہور سمیت پاکستان بھر کی تمام غلہ منڈیوں میں تین دن کاروبار معطل رہا۔

صدر اکبر منڈی لاہور کے مطابق دوسرے مرحلے کیلئے لائحہ عمل6 اگست کو کراچی میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے طے ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں