ثناء جاوید اور شعیب ملک کے سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹے

لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال کے آغاز میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید بیرون ملک چھٹیاں گزار نے پہنچ گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے مشترکہ پوسٹ کرتے ہوئے اپنے رومانوی سفر کی کچھ جھلکیاں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں حالیہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جوڑا آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے، تصاویر میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ کرتے لباس میں نظر آرہی ہے۔

دونوں نے ڈینم کی جینز کے ساتھ سفید شرٹ کا انتخاب کیا، ان تصاویر میں ان دونوں کو سرسبز و شاداب حسین وادی کے درمیان قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی شیئر کیا، سوئٹزرلینڈ کی حسین وادی سے جوں ہی مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو صارفین نے بھی اس جوڑی سے اپنی الفت کا اظہار کر دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ خوبصورت جوڑا ماشااللہ‘ جبکہ ایک اور صارف نے اس جوڑی کو اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اس جوڑی نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شعیب ملک اور ثناء جاوید دونوں ہی مرکزہ نگاہ بن گئے تھے اور ان کی شہرت میں بھی پہلے سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں