رواں سال پنجاب سے پولیو کا پہلا کیس سامنے آ گیا

چکول: (دنیا نیوز) انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور چکوال میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔

انسداد پولیوپروگرام پنجاب کا کہنا ہے کہ چکوال میں 6 سالہ بچہ پولیو سے متاثر ہے۔ ملک میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ بلوچستان میں 9، سندھ میں 2 اور پنجاب میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جس سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، اس وائرس سے بچے عمر بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں، حتیٰ کہ کچھ کیسز میں بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو اس موذی مرض سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر بچایا جا سکتا ہے، اور وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے، متعدد بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی بچوں کیلئے خطرہ ہے،ا سی لئے انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں