عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو کیس: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید سمیت چھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی جانب سے درج کی گئی ایف آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فلک جاوید کو ویڈیو اپ لوڈ ہونے سے پہلے اس خبر کو پھیلاتی رہیں، مقدمہ میں فلک جاوید کے علاوہ حسن طور ، شہاب الدین ، عاصمہ تبسم ، محمد شفیق کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ میں ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے اور شیئر کرنے میں ملوث 20 سے زائد ایکس اکاؤنٹس ہولڈر کو بھی شامل کیا ہے جبکہ فیس بک اور ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ اور شیئر کرنے والے 10اکاؤنٹس بھی ایف آئی آر کا حصہ بنائے گئے ہیں۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کی جانبس ے مقدمہ میں ملوث ٹک ٹاکر محمد شفیق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم کے تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کے ساتھ اسلام آباد آفس سے بھی رابطے پائے گئے ہیں، تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں سوشل میڈیا سیکرٹریٹ سے ملزمان کو ہدایات جاری ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں