بی جے پی کی کسانوں کے احتجاج پر متنازعہ بیان دینے پر کنگنا رناوت کو وارننگ

ممبئی: (ویب ڈیسک) بی جے پی نے کسانوں کے احتجاج پر متنازعہ بیانات دینے پر اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں وارننگ بھی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے واضح کہا کہ کنگنا رناوت کے بیانات پارٹی کے نظریات کی نمائندگی نہیں کرتے اور پارٹی ان سے اتفاق نہیں کرتی، کنگنا رناوت نے کسانوں کے احتجاج کو بھارت میں بنگلہ دیش جیسے بحران کا سبب بننے کی بات کہی تھی، جس پر بی جے پی کی قیادت نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

بی جے پی نے واضح کہا کہ کنگنا رناوت کو پالیسی معاملات پر بات کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ہے اور انہیں مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے روک دیا گیا ہے، پنجاب اور ہریانہ کے بی جے پی رہنماؤں نے بھی کنگنا کو اشتعال انگیز بیانات دینے سے منع کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں