خیبرپختونخوا حکومت کا بلوچستان کے شہدا کے لواحقین کیلئے 10، 10 لاکھ امداد کا اعلان

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کیلئے 10 ، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے شہداء کے لواحقین کو خیبرپختونخوا کے شہداء کی طرز پر دس، دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے، دہشت گردی کے واقعات پر عمران خان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور صوبائی حکومت کی جانب سے سخت رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھرپور طریقے سے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہم ان جیسے واقعات کے رنج و الم سے بخوبی واقف ہیں، شہداء کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

صوبائی حکومت نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی میں جاں بحق پانچ افراد کے لئے بھی شہداء پیکج کا اعلان کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں