پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان نے 42 ممالک کو آم برآمد کر کے 4 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کمائے۔

وزارت تجارت نے رواں سال آم کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق قازقستان نے 8.95 ملین ڈالرز کے 4467.8 میٹرک ٹن آم درآمد کئے، رواں مالی سال کے دوران 13ہزار 681میٹرک ٹن آم برآمد کیا گیا، بیرونی ملک آم کی برآمدات سے 4کروڑ 66لاکھ امریکی ڈالر زر مبادلہ حاصل کیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سب سے زیادہ 1 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے آم برطانیہ اور 92 لاکھ امریکی ڈالر کے آم متحدہ عرب امارات کو برآمد کئے، افغانستان کو 22لاکھ ڈالر سعودی عرب کو 13لاکھ اور عمان کو 17لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے، جرمنی کو 19لاکھ ڈالر جبکہ دیگر ممالک کو 44لاکھ ڈالر کے آم برآمد کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں