قصور: زہریلا کھانا کھانے سے 7 افراد کی حالت غیر

قصور: (دنیا نیوز) زہریلہ کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے سات افراد کی حالت خراب ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں نظام پورہ میں عبدالرحمن کی فیملی کھانا کھانے سے حالت غیر ہوگئی، متاثرہ فیملی کے شخص کے مطابق وہ دکان سے سبزی کدو خرید کر لائے تھے۔

تمام گھر والوں نے کھانا کھایا جس سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں اور اس کی اپنی حالت خراب ہونے لگی اور سب گھر والے نے خون کی الٹیاں کردیں۔

ریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں