انسانی حقوق اور اقدار کے دعویدار ممالک غزہ پر کیوں خاموش ہیں: اقوام متحدہ

جنیوا: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارے ‘اوچا’ کی قائم مقام سربراہ نے انسانی حقوق اور انسانی اقدار کے دعویدار ممالک اور اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے پر آپ کی انسانیت اب کہاں چلی گئی۔

ؑغیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ جوائس مسویا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر آزادی ، انسانی احترام، برابری ، انسانی جان، توقیر اور انسانی حقوق کا ڈھول بجانے والے کہاں کھو گئے؟

جوائس مسویا نے کہا کہ غزہ کے شہری بھوکے اور پیاسے ہیں، بیمار اور لاچار ہیں لیکن حالات یہ ہیں کہ ہم اس وقت وہاں 24 گھنٹوں سے زیادہ کی خوراک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی کا منصوبہ بنانے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کی قائم مقام سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے گھر بمباری میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، ان کے پاس سر چھپانے کو بھی جگہ نہیں، ہسپتال بھی تباہ ہیں، کیسے کیسے المیوں سے نبرد آزما ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں