کمراٹ میں پھنسے ہوئے مسافرمختلف ہوٹلوں میں منتقل

دیر بالا:(دنیا نیوز) کمراٹ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ہوٹلوں میں منتقل کر دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بحالی کی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں راستہ بحال کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔

دوسری جانب تھل پہنچنے والے سیاحوں نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمراٹ میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا کہ رات کو اچانک سیلابی ریلہ آگیا، ریلہ اس قدر شدید تھا کہ کمراٹ روڈ تقریبا زیادہ تر دریا برد ہوگیا ہے۔

علاوہ ازیں ہوٹل منیجر کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ تقریباً تمام سیاح محفوظ مقامات تک پہنچا دئیے گئے ہیں ان کی بحفاظت واپسی تک مکمل خیال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کمراٹ میں مون سون کے باعث شدید بارشوں سے رابطہ سڑک دریا برد ہوگئی جس سے سینکڑوں شہری متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں