ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفا قی وزیر احسن اقبال کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ہے،احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی کے ساتھ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں