مردان: شوہر کی مبینہ فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹا جاں بحق

مردان: (دنیا نیوز) شوہر کی مبینہ فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جمال گڑھی میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور کمسن بیٹے کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی اور الگ گھر میں رہائش پزیر تھی ، ملزم کے بیٹے کی رپورٹ پر باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جاں بحق بچے کی عمر 5 سال ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں