سانگلہ ہل: بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

سانگلہ ہل: (دنیا نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ سانگلہ ہل میں شاہکوٹ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں