بنگلہ دیش: مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق

ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کے علاقے گوپال گنج میں بس اور ٹرک کے تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

بنگالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم گوپال گنج کے علاقے کاشیانی میں ڈھاکا کھلنا ہائی وے میں اتوار کی صبح پیش آیا، جاں بحق 9 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک کی شناخت نہ ہوسکی۔

بھنگا ہائی وے پولیس کا کہنا ہے بس پیروج پور سے ڈھاکا جا رہی تھی اور جب ماجھیگاٹی میں پہنچی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس کھائی میں جا گری، جس کے بعد بھنگا ہائی وے پولیس سٹیشن، فائرسروس اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی شروع کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں