پاکستان نے پانچویں بار ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیت لی
کولمبو: (دنیا نیوز) سکریبل کے کھیل میں پاکستان کا بڑا کارنامہ، پانچویں بار ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔
سری لنکا میں ہونیوالی ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان نے چیمپئن شپ کے دوران 23میں سے 19 گیمز میں کامیابی حاصل کی۔
ایونٹ کے آخری روز اتوار کو سات راؤنڈز ہوئے جس کے اختتام پر نئے یوتھ سکریبل ورلڈ چیمپئن کا فیصلہ ہوا، چیمپئن شپ میں 138 پلیئرز نے حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان 5مرتبہ ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے۔