پولیس تشدد کیسز میں گرفتار ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست ضمانت منظور

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس پر تشدد کیسز میں گرفتار ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

پی ٹی آئی لاہور کے صدر و ایم پی اے امتیاز محمود شیخ ظل شاہ قتل اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے وقت زمان پارک میں پولیس پر تشدد کے مقدمات گرفتار ہیں۔

عدالت نے ملزم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے رہائی کیلئے ملزم کو ایک ایک لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں