16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد

لاہور:(دنیا نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں۔

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری قانون کو مراسلہ ارسال کر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کو فی الفور فائنل کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے مراسلے کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج قیصر نذیر کو جج احتساب عدالت 9 لاہور ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس کو جج سپیشل بینکنگ کورٹ ملتان ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عتیق الرحمان کو جج بینکنگ کورٹ سرگودھا نامزد کر دیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد کو جج بینکنگ کورٹ دوئم لاہور، ڈسٹرکٹ سیشن جج منصف خان کو جج بینکنگ کورٹ سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کو جج بینکنگ کورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ نامزد کر دیا گیا ۔

مراسلے میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر الزماں کو جج بینکنگ کورٹ ون فیصل آباد ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نعیم احمد کو جج بینکنگ کورٹ ون گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کو جلیل احمد کو جج سپیشل سینٹرل کورٹ ملتان نامزد کیا گیا۔

اسی طرح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم خان کو جج بینکنگ کورٹ ون لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکرم شیخ کو جج بینکنگ کورٹ 4 لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید رضا بخاری کو جج بینکنگ کورٹ سات لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شریف کو جج بینکنگ کورٹ دوئم گوجرانوالہ نامزد کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کو جج احتساب عدالت ون راولپنڈی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد کو جج سپیشل کورٹ سینٹرل دوئم گوجرانوالہ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان عارف کو جج سپیشل سینٹرل کورٹ راولپنڈی نامزد کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں