کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سمیت مختلف شہروں میں 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے موقع پر شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پابندی آئی جی سندھ کی درخواست پرعائد کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں