آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس کا فیصلہ: حکومت کا پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرٹیکل 63 اے نظر ثانی کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد حکومت نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر پارلیمانی امور نے مشاورت کی، قومی اسمبلی اجلاس پیر کو بلائے جانے پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کو بھی واپس بلالیا۔

خورشید شاہ، طارق فضل چوہدری سمیت متعدد اراکین بیرون ملک ہیں، حکومت نظرثانی کیس میں فیصلے کے بعد پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم منظور کروائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں