اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے اے این ایف ملازمین کے سپیشل الاؤنس میں اضافہ کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی، ای سی سی نے اینٹی ریبیز ویکسین کی قیمت 891 سے بڑھا 1980 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
باکو میں ہونے والی کوپ 29 کی ضروریات کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر دی گئی۔
ای سی سی نے سیف گیمز کے انعقاد کیلئے 40 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری موخر کرتے ہوئے مزید جامع پلان کے ساتھ گرانٹ کی سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔