وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 25 اکتوبر تک ضمانت پر ، گرفتاری توہین عدالت ہوگی: بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہو گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کی خبر پر اپنے ردِ عمل میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس میں موجود ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبر پختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، جعلی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں