کولائی پالس: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد قتل

کولائی پالس: (دنیا نیوز) جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ ضلع کولائی پالس کے گاؤں کھلیار میں پیش آیا جہاں ذات شلکند خیل کے دو گروپوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر جھڑپ ہوئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 02 زخمی ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے ، جاں بحق کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں