پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی
پشاور:(دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد کی تشہیر کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔
پی ٹی اے کی پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سال 2020 سے اب تک 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد غیراخلاقی اور توہین آمیز مواد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو بلاک کیا۔
پی ٹی اے کی جانب سے فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، سمیت دیگر سوشل میڈیا پر 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بھی بلاک کئے گئے ہیں۔