غزہ میں صیہونی فورسز کی بربریت، مزید 53 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ کے مسلمانوں پر صیہونی فورسز کی بربریت جاری، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 53 فلسطینی شہید جبکہ 203 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جنوبی خان یونس میں احمد بن عبدالعزیز سکول پر صیہونی فوج کی بمباری میں 20 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئےجبکہ خان یونس میں ہی گھر پر ایک اور صیہونی حملے میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

شہری دفاع کی چوکی پر اسرائیلی فضائی حملے میں الجزیرہ کا کیمرہ مین اور 5 امدادی کارکن چل بسے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی بیت ہنون کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 43 فلسطینی شہید ہوئے تھے، شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 28 ہوگئی،1لاکھ 6 ہزار 962 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں