پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کے تبادلے کیلئے فہرستیں فراہم کر دیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت کے مابین ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا تھا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی، پاکستان میں 266 بھارتی قیدی موجود ہے، بھارتی قیدیوں میں 49 سویلین قیدی اور 217 ماہی گیر شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک افسر کو دی، بھارت کی جیلوں میں کل 462 پاکستانی قید ہے، پاکستانی قیدیوں میں381 شہری قیدی اور 81 ماہی گیر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں